Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / پرل ہاربر شہیدوں کو شینزو آبے کا خراج عقیدت

پرل ہاربر شہیدوں کو شینزو آبے کا خراج عقیدت

پرل ہاربر، ہوائی، 28 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے پرل ہاربر واقع یو ایس ایس ایریزونا یادگار کا دورہ کرنے کے بعد دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں آج خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد تعزیت کا اظہار کیا۔آبے نے امریکہ کے صدر براک اوباما امریکہ کے شہریوں اور دنیا بھر کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر میں دوسری عالمی جنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کی روح کی تسکین کے لئے دعا گو ہوں اور پوری دیانت داری سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جاپان کے وزیر اعظم کے اس دورے پر مسٹر اوبامانے کہا کہ 1941 میں پرل ہاربر پر جاپان کے حملے کی یادگار پر وزیر اعظم آبے کی حاٖضری سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت کی طاقت کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ اس تاریخی لمحے سے صلح کی طاقت کے بارے پتہ چلتا ہے …اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جنگ کے گہرے زخم سے بھی مستقل امن اور دوستی کا راستہ نکل سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT