Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / پرمود متلک کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

پرمود متلک کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی ۔ 10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج راشٹریہ ہندو سینا کے صدر پرمود متلک کی درخواست مسترد کردی ‘ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے کرناٹک انتخابی منشور میں مذہب کے نام پر ووٹ طلب کئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے ججس نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ چونکہ انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اس لئے کسی بھی عدالت کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے جو جسٹس دیپک مشرا ‘ جسٹس اے ایم کھانولکراور جسٹس ڈی وائی چندرچور پر مشتمل تھی۔ پرمود متلک کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ بنچ نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کو تیقن دیا جاتا ہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور سے اُن کی سماجی اور معاشی پسماندگی پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا اور یہ انتخابی منشور مذہب کی بنیاد پر ووٹ طلب کرنے کے متراد نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT