Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرنائے کو دو مقامات کی ترقی

پرنائے کو دو مقامات کی ترقی

نئی دہلی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنائے کو عالمی درجہ بندی میں دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے جس کے بعد وہ اب تازہ ترین درجہ بندی میں 15 ویں مقام پر پہونچ چکے ہیں۔ پرنائے جوکہ گزشتہ ماہ یو ایس اوپن خطاب حاصل کرنے کے علاوہ نیوزی لینڈ گرینڈ پری گولڈ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اس کا انھیں درجہ بندی میں ترقی کی شکل میں صلہ ملا۔ سوربھ ورما جو نیوزی میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، انھیں بھی درجہ بندی میں پانچ مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ 32 ویں مقام پر پہونچ چکے ہیں نیز پروپلی کیشپ بھی ایک مقام کی ترقی کے بعد 46 ویں مقام پر پہونچ گئے ہیں۔ کڈم بی سریکانت بدستور آٹھویں مقام پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT