Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پرنب مکرجی کو تین اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگریاں

پرنب مکرجی کو تین اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگریاں

نئی دہلی۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے شروع ہونے والے مشرق وسطی کے چھ روزہ دورہ کے دوران اردن ، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل میں واقع تین سرکردہ یونیورسٹیوں کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔ اردن کی یونیورسٹی ان تین یونیورسٹیوں میں سے پہلی یونیورسٹی ہوگی جو پرنب مکرجی کو پولیٹکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرے گی۔ فلسطین اتھاریٹی نے القدس یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ہند۔فلسطین کے درمیان خصوصی تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ اسرائیل نے بھی یروشلم کی ہیبرو یونیورسٹی سے خصوصی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونیورسٹی دنیا بھری کی اعلی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ پرنب مکرجی کل سے سہ قومی دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT