Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / پرنب مکرجی کی ایشیائی معاشرہ سے دیرینہ تعلق کی یاد

پرنب مکرجی کی ایشیائی معاشرہ سے دیرینہ تعلق کی یاد

کولکتہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج 233 سال قدیم ایشیائی معاشرہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر کا احساس ہوتا ہے جبکہ 1984ء میں قومی مہارت کے ادارہ میں انہیں بہترین شخصیت قرار دیا تھا۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ وہ صدرجمہوریہ ہند ہونے کی وجہ سے اس اعزازکو قبول کرنے تیار نہیں تھے لیکن جب وہ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیتے ہیں تو انہیں فخر کا احساس ہوتا ہے۔ وہ نامور نظریہ ساز راجہ راجندر لالہ مترا یادگاری لکچر دے رہے تھے۔ یہ اس سلسلہ کا اولین لکچر تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1984ء میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے ایشیائی معاشرہ کی جانب سے ان کو اعزاز عطا کرنے سے فوری اتفاق کرلیا تھا اور پارلیمنٹ میں ایک قانون منظور کرتے ہوئے ادارہ کو قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا تھا۔ پرنب مکرجی جن کا کئی سال تک مرکزی کابینہ میں اہم قلمدان تھا، کہا کہ حکومت نے کبھی بھی ادارہ کی کارکردگی میں مداخلت نہیں کی۔ 2012ء میں انہوں نے صدرجمہوریہ ہند کے عہدہ کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا جس کی وجہ سے ایشیائی معاشرہ سے اپنے تعلقات ختم کرنا پڑا۔ انہوں نے ملک کے دیگر تمام اداروں سے بھی قطع تعلق کرلیا تھا حالانکہ وہ ان سے ترک تعلق کیلئے تیار نہیں تھے۔

TOPPOPULARRECENT