Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / پرنسس درشہوار جونیر کالج فار گرلز

پرنسس درشہوار جونیر کالج فار گرلز

تعلیمی میدان میں 76سالہ تجربہ ‘شاندار نتائج قابل خاتون لکچررس و پرنسپل
حیدرآباد ۔ 17 مئی ( پریس نوٹ )  پرنسس درشہوار جونیر کالج مسلمہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن حکومت تلنگانہ باغ جہاں آراء ‘ دبیرپورہ میں برائے طالبات کیلئے چلایا جارہا ہے ۔منہاج الشرقیہ کے تحت چلایا جانے والا76سالہ پرانا ادارہ ہے ۔ اس سوسائٹی کا مقصد مسلمان ‘اوسط اور غریب طبقہ کی طالبات کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔ کالج میں اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ کالج سے فارغ طالبات BE,BUMS,MBBSاور کئی Professional coursesمیں آسانی سے داخلہ حاصل کرلیتے ہیں۔کشادہ کلاس رومس‘جدید آلات سے لیس لیبارٹری ‘ طالبات کے علمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ایک اچھی لائبریری ‘قابل خاتون لکچررس ‘ کمزور طالبات کیلئے اسپیشل کلاسس کالج کی چند اہم خصوصیات ہیں۔ طالبات کو اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے مکمل رہنمائی کی جاتی ہے ۔ ہر سال کالج ٹاپر کو سوسائٹی کی جانب سے گولڈ میڈل دیا جاتا ہے ۔ہر سال کالج کے شاندار نتائج رہے ہیں۔ اس سال مارچ 2017میں منعقد ہ امتحانات میںمہہ جبین بانو بی پی سی سکنڈایر867/1000اے گریڈ‘حشمت النساء بی پی سی  سکنڈایر860/1000اے گریڈ‘حسینہ بانو بی پی سی سکنڈایر836/1000اے گریڈ‘عزیزالنساء بی پی سی سکنڈایر817/1000اے گریڈ‘تزین سلطانہ فرسٹ ایر431/500اے گریڈ‘ حمیرہ خاتون فرسٹ ایر402/500اے گریڈ‘نمرہ سلطانہ 375/500اے گریڈ اور دوسری طالبات شامل ہیں۔  ۔HEC, CEC, BiPC, MPCگروپس انگلش اور اردو میڈیم میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے کالج کے دفتر 17-8-467باغ جہاں آراء دبیرپورہ پر صبح10بجے تا 2بجے دن سیل 9291366672یا فون نمبر040-24567686پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT