Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / پرنسس عیسن اسکول میں کل ہند بین ملی اسکول پر مقابلہ

پرنسس عیسن اسکول میں کل ہند بین ملی اسکول پر مقابلہ

گیتانجلی اسکول کو اول مقام ، محترمہ ام سلمان کا خطاب
حیدرآباد۔11جولائی(سیاست نیوز) پرنسس عیسن گرلزہائی اسکول پرانی حویلی میںفرینک انتھونی میموریل کل ہند بین ملی اسکول مباحثہ و مقابلہ 2018منعقد ہوا ۔ راحت محل پرانی حویلی میں اس مقابلے کے تحت زمرے دوم کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد اور سکندرآ باد کے 9 آئی سی ایس ای اسکولس نے حصہ لیا۔مباحثہ کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل عنوان ’چھڑی کے استعمال سے بچوں کی زندگی ہم خراب کررہے ہیں‘ دیاگیاتھا۔گیتانجلی درشالہ سکندرا ٓباد کے بشمول گیتانجلی اسکول بیگم پیٹ‘رما دیوی پبلک اسکول حیات نگر‘سینٹ جوزف اسکول حبشی گوڑہ‘سینٹ انس ہائی اسکول بشیر باغ‘نصر اسکول خیر ت آباد‘جانسن گرامر اسکول ناچارم‘ابایاسا ریڈیشنل پبلک اسکول میدک‘دی حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ کے طلبہ نے مذکورہ عنوان پر مباحث میں حصہ لیا ۔ موجودہ حالات میںبچوں کے اندر بڑھتے نفسیاتی مسائل کے حوالے سے بھی چھڑی کے استعمال کو بچوں کے مستقبل کے لئے نقصاندہ ثابت کرنے کاکام طلبہ نے کیا۔طلبہ نے مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے چھڑی کے استعمال سے ہونے والے نقصان اور بچوں پر پڑھنے والے نفسیاتی دبائو پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔نگران مقابلہ ڈائرکٹر نیویارک اکیڈیمی جوبلی ہلز محترمہ ام سلمان نے گتیانجلی اسکول بیگم پیٹ کو مقابلہ کا فاتح قراردیا۔دوسرامقام حاصل کرنے والی جانسن گرامر اسکول ناچارم کی ٹیم رہی۔ بہترین مقرر کا اعزاز بھی گیتانجلی اسکول بیگم پیٹ کو ہی ملا۔

TOPPOPULARRECENT