Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پرنسپل جے این ٹی یو ڈاکٹر گوردھن صدر نشین ٹی آئی ٹی اے نامزد

پرنسپل جے این ٹی یو ڈاکٹر گوردھن صدر نشین ٹی آئی ٹی اے نامزد

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : پرنسپل جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد ( جے این ٹی یو ایچ ) ڈاکٹر اے گوردھن کو تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن ( ٹی آئی ٹی اے ) کا صدر نشین نامزد کیا گیا ہے ۔ ٹی آئی ٹی اے کے عالمی صدر سندیپ کمار مکھتالہ نے اس کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر گوردھن ضلع نلگنڈہ کے متوطن ہیں ۔ وہ جے این ٹی یو میں 21 سال تک مختلف تدریسی و انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے بحیثیت ڈائرکٹر اسکول آف انفارمیشن ٹکنالوجی ( ایس آئی ٹی ) حیدرآباد میں بھی خدمات انجام دی وہ اپنے نئے عہدے پر 2018 تک فائز رہیں گے ۔ سندیپ کمار مکھتالہ نے ڈاکٹر گوردھن کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹی آئی ٹی اے فیکلٹی ممبرس سے رابطہ کے ساتھ طلبہ کو آئی ٹی صنعت کے متعلق معلومات بہم پہنچانے میں بہتر رول ادا کرے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر گوردھن نے فیکلٹی ممبرس اور انجینئرنگ کالجس کے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ خود کو ٹی آئی ٹی اے سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے پیشہ وارانہ اسوسی ایشن جیسے ٹی اے ٹی آئی سے وابستگی کو طلبہ کے حق میں مفید اور ثمر آور بتایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT