Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / پرنس آغا خاں کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

پرنس آغا خاں کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روحانی پیشوا پرنس آغا خاں نے آج صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ آغا خاں کی تنظیم کے پروگراموں کی حمایت کی۔ راشٹرپتی بھون پر پرنس آغا خاں کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے انہیں اسمعیلیہ فرقہ کی قیادت کی ان کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پرنس آغا خاں نے ایک عظیم کاز کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔ انسانیت کی بہتری کے لئے ان کی خدمات مثالی ہیں۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ان کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرتا ہے۔ پرنس آغا خاں نے دنیا کے مختلف حصوں میں ہندوستان کی حمایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT