Thursday , February 22 2018
Home / Top Stories / پرنس عبدالعزیز بن فہد کی تحویل میں ہلاکت کی غلط اطلاع

پرنس عبدالعزیز بن فہد کی تحویل میں ہلاکت کی غلط اطلاع

وہ بقید حیات ہیں ، وزارت اطلاعات کے ترجمان کی وضاحت
ریاض ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ان اطلاعات کو یکسر مسترد کردیا کہ ایک شہزادہ کو کرپشن کے خلاف جاری مہم کے دوران مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا ۔ یہ اطلاعات گشت کررہی تھی کہ شاہ فہد مرحوم کے فرزند شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو انسداد کرپشن مہم کے دوران گرفتاری پر مزاحمت کی بنا تحویل میں ہلاک کردیا گیا ۔ سوشیل میڈیا پر ’’پرنس عبدالعزیز بن فہد کی موت ‘‘ کے عنوان سے آن لائین مہم جاری تھی ۔ وزارت اطلاعات کے ایک ترجمان نے پیام میں کہا کہ میڈیا میں پرنس عبدالعزیز بن فہد سے متعلق گشت کررہی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ پرنس عبدالعزیز بقید حیات اور کافی بہتر ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو دن قبل بڑے پیمانے پر مہم شروع کرتے ہوئے 11 شہزادوں ، کئی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے دوسرے دن ملک کے جنوبی صوبہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں پرنس منصور بن مقرن ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے اس حادثہ کی وجہ نہیں بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT