Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / پرنس محمد بن سلمان سعودی عرب کے عبوری سربراہ

پرنس محمد بن سلمان سعودی عرب کے عبوری سربراہ

جدہ۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عارضی طور پر ملک کی قیادت سنبھال لی ہے کیوں کہ شاہ سلمان چھٹی پر روانہ ہوگئے۔ پرنس محمد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ شاہ سلمان نے شاہی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تعطیلات کے دوران ان کی غیر موجودگی میں ملک کے امور سنبھالنے اور عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری اپنے فرزند کے سپرد کی ہے۔ شاہ سلمان نے 21 جون کو اپنے بھتیجے محمد بن نائف کو ولی عہد کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے 31 سالہ محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا تھا۔ نوجوان پرنس محمد بن سلمان کو اصلاح پسند تصور کیا جاتا ہے لیکن ان کے بارے میں یہ رائے بھی ہے کہ ابھی وہ ناتجربہ کار ہیں۔ سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ملک ہے اور امریکہ کا کلیدی حلیف بھی ہے۔ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے دیگر تین ممالک کے ساتھ مل کر قطر سے سفارتی روابط یہ کہتے ہوئے منقطع کرلیئے کہ وہ دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے۔ اس اقدام کی وجہ سے خلیج میں سنگین سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT