Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / پرنس نے افغانستان کے ہزاروں یتیم بچوں کو خفیہ عطیہ دیا

پرنس نے افغانستان کے ہزاروں یتیم بچوں کو خفیہ عطیہ دیا

کابل ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرنس جو ساری دنیا میں اپنی موسیقی اور غیرمعمولی صلاحیتوں کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن انہوں نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں بعض نیک کام بھی کئے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے ہزاروں یتیم بچوں کیلئے خفیہ طور پر عطیات دیئے تھے۔ ایک خیراتی ادارہ نے یہ بات بتائی۔ 57 سالہ پرنس کا گذشتہ ماہ اچانک انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ افغانستان میں بازآباد کاری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT