Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / پرنس نے خود کشی نہیں کی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

پرنس نے خود کشی نہیں کی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

مینیسوٹا۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکی ریاست مینیسوٹا کے پولیس سربراہ نے مایہ ناز گلوکار پرنس کے پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ سوپر اسٹار نے خودکشی کی ہو۔شیرف جم اولسن نے کہا کہ ان کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں ۔ پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ آنے میں کئی ماہ لگ جائیں گے اور ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں۔جم اولسن نے کہا کہ جس وقت پرنس کی موت واقع ہوئی ہے اس وقت گھر پر کوئی نہیں تھا اور آخری بار شام 8بجے انھیں دیکھا گیا تھا۔ ان کے مکان پر کام کرنے والوں کو پرنس شام 9:30 بجے بیہوش حالت میں پڑے ملے۔اولسن نے کہا کہ پولیس پرنس کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔پرنس 1980 کی دہائی میں اس وقت سوپرا سٹار بنے جب ان کی البمز 1999، پرپل رین اور سائن او دا ٹائمز  بے انتہا مقبول ہوئیں۔گلوکار، نغمہ نگار اور کئی ساز بجانے کی صلاحیت رکھنے والے پرنس نے 30 سے زیادہ البمز ریکارڈ کرائیں اور دس کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT