Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / پرنس ولیم اور کیٹ کو تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

پرنس ولیم اور کیٹ کو تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

لندن۔18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش آئندہ برس اپریل تک متوقع ہے جس کی تصدیق شاہی محل کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ اس وقت اْمید سے ہیں اور جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی آمد اپریل تک متوقع ہے۔ تاہم بیان میں بچے کی پیدائش کی قطعی تاریخ اور اس کی جنس نہیں بتائی گئی ہے۔اس سے قبل بھی کینسنگٹن پیلس نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا تھا کہ شہزادی کیٹ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جوڑے نے اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ پرنس ولیم برطانوی تخت شاہی کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کا ایک بیٹا پرنس جارج اور ایک بیٹی شارلے ہے۔ دونوں بچوں کی پیدائش سینٹ میری اسپتال میں ہوئی تھی جہاں خود شہزادہ ولیم بھی 1982 میں پیدا ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT