Friday , December 15 2017
Home / دنیا / پرنس ولیم کا آئندہ سال دورۂ ہند

پرنس ولیم کا آئندہ سال دورۂ ہند

لندن ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پرنس ولیم اور اُن کی شریک حیات کیٹ مڈلٹن اپنے اولین دورۂ ہندوستان کا آئندہ سال کے پہلے نصف میں آغاز کریں گے، کنسنگٹن پیالس نے آج یہ اعلان کیا، جو وزیراعظم نریندر مودی کے اولین برطانوی سفر کے موقع پر ہوا ہے۔ یہ اعلان اس کے تھوڑی دیر بعد کیا گیا جبکہ وزیراعظم مودی کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے بکنگھم پیالس میں لنچ پر ضیافت کی۔ پرنس ولیم اور کیٹ جو دونوں 33 سال کے ہیں، عمومی خیال ہے کہ ہندوستان میں تاج محل و دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT