Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / پرنس چارلس اور کمیلا کاکنیٹکی کے بلیوگراس اسٹیٹ میں

پرنس چارلس اور کمیلا کاکنیٹکی کے بلیوگراس اسٹیٹ میں

لوئس ولے ( یو ایس ) ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پرنس چارلس اور اُن کی اہلیہ کمیلا کاکینٹکی میں آمد پر زبردست خیرمقدم کیا گیا جہاں شاہی جوڑے کو اُن ماحولیاتی پراجکٹس کا نظارہ کرنے کا موقع ملا جن کا مقصد تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کا تحفظ ہے ۔ کل بھی لوئس ولے کے طوفانی دورہ کے دوران چارلس نے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی ۔ پیانل مباحثہ می

لوئس ولے ( یو ایس ) ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پرنس چارلس اور اُن کی اہلیہ کمیلا کاکینٹکی میں آمد پر زبردست خیرمقدم کیا گیا جہاں شاہی جوڑے کو اُن ماحولیاتی پراجکٹس کا نظارہ کرنے کا موقع ملا جن کا مقصد تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کا تحفظ ہے ۔ کل بھی لوئس ولے کے طوفانی دورہ کے دوران چارلس نے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی ۔ پیانل مباحثہ میں شرکت کرتے ہوئے ماحولیات کو خوشگوار بناتے ہوئے بہتر معیشت کے موضوع پر بھی بات چیت کی ۔ کیھتیڈرل آف دی اسمپشن میں اپنی ایک تقریر کے دوران انھوں نے کہاکہ اگر ہم انسانی تہذیب کا تحفظ چاہتے ہیں تو ہمیں کرۂ ارض کی بھی اچھی طرح دیکھ بھال کرنی ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ موسمی تغیر کے زد میں ہر کوئی ہے ۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں ملک زد میں ہے اور فلاں ملک نہیں ہے ۔ چارلس اور کمیلا کے دورہ کے موقع پر ’’مالی اولڈ کنیٹکی ہوم ‘‘ نغمہ بھی پڑھا گیا۔ دُنیا کے معروف ترین باکسر محمد علی ( جو آج کل صاحب فراش ہیں اور خرابی مزاج کی بناء پر عوامی زندگی سے دور ہیں ) نے اُن کا استقبال کیا اور محمد علی کا پیغام میئر نے پڑھ کر سنایا ۔محمد علی نے اپنے پیغام میں تحریر کیا تھا کہ جب آپ اپنے وطن واپس جائیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہاں کے لوگ آپ کو کتنا زیادہ چاہتے ہیں اور اُس بات کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ دُنیا میں اچھے کاموں کیلئے آپ کی کیا خدمات رہی ہیں۔ علی نے پیغام کے آخر میں تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے خیال میں آپ لوگ ہی عظیم ترین (گریٹسٹ) ہیں۔ یاد رہے کہ اپنے عروج کے زمانے میں محمد علی خود کو ہمیشہ عظیم ترین ہی کہا کرتے تھے ۔ اُن کا پیغام میئر گریگ فشر نے پڑھ کر سنایا ۔ دنیا کی شراب بنانے والی مشہور کمپنی براؤن فورمین کارپوریشن کے دورہ کے دوران چارلس اُس وقت ایک حیرت زدہ تماشائی نظر آئے جب انھیں یہ بتایا گیا کہ وہسکی کے بیارلس کس طرح بنائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT