Thursday , December 13 2018

پرنس ہیری کی شادی میں ہزاروں عام آدمی بھی مدعو

لندن ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی منگیتر میگن مارکل نے آج اپنی شادی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو یقینا عوام کیلئے خوشخبری ہے۔ ماہ مئی میں ان کی شادی جو ونڈسر کیاسل کے عظیم الشان گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، وہاں 2640 عام آدمیوں کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ وہ بھی شاہی تقریبات میں شامل ہوکر نئے شادی شدہ جوڑے کو اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں سے نواز سکیں۔ عام طور پر شاہی شادیوں میں عوام کو نظرانداز کردیا جاتا ہے لیکن کینسنگٹن پیالیس سے جاری ایک بیان کے مطابق عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کی خواہش ہیکہ عوام بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوں اور شاہی تقریبات سے محظوظ ہوتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں سے نوازیں جس کے لئے صرف 2640 ارکان کی حد مقرر کی گئی ہے جنہیں ونڈسر کیاسل مدعو کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT