Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے مدیران کو ایوارڈس

پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے مدیران کو ایوارڈس

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایڈیٹرانچیف ہند سماچار گروپ مسٹر وجئے کمار چوپڑا کو چھٹواں راجیو گاندھی اکسلینس ایوارڈ برائے تعمیری صحافت پیش کیا گیا ۔ وہ ، سابق پی ٹی آئی کے صدر نشین بھی رہ چکے ۔ ایک این جی او پہچان نے پرنٹ میڈیا کے زمرہ سے اس ایوارڈ کے لیے انتخاب کیا ۔ کانگریس ایم پی راج ببر نے کل شب منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں مسٹر چوپڑا اور دیگر 72 زمروں کے لیے ایوارڈس پیش کئے ۔ اس تقریب میں موسیقی ، ادب ، بزنس ، میڈیا ، سماجی خدمات اور تعلیمی شعبوں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں کے علاوہ دہلی کانگریس صدر اجئے ماکن اور پارٹی کے اقلیتی سیل سربراہ خورشید احمد سعید شریک تھے ۔ جب کہ تلسی کمار کو بہتر گلوکار ، الکٹرانک میڈیا میں بہترین ایڈیٹر کے لیے زی نیوز ایڈیٹر سدھیر چودھری میکنگ انڈیا ویجلنٹ ٹی وی شو کے لیے ٹی وی اینکر انوپ سونی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT