Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / پروجکٹ مینجمنٹ کے طلبہ و پروفیشنلس کے لیے مفت ٹریننگ

پروجکٹ مینجمنٹ کے طلبہ و پروفیشنلس کے لیے مفت ٹریننگ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ماینارٹیز آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ (MODE) کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت تربیتی پروگرامس مختلف عنوانات پر منعقد کئے جائیں گے ۔ آئندہ تین ماہ مئی 2016 تک ہر اتوار کو تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے پروجکٹ مینجمنٹ سے متعلق یہ پروگرامس منعقد ہوں گے ۔ گریجویٹس ، انجینئرس کے ساتھ ساتھ ایسے امیدوار جو گریجویشن سال آخر میں زیر تعلیم ہوں ٹریننگ پروگرامس میں شرکت کے اہل ہیں ۔ یہ خصوصی ایک روزہ پروگرامس میڈل اور سینئیر مینجمنٹ پروفیشنلس کے لیے منعقد ہوں گے ۔ شرکت کنندہ کو شرکت کرنے کا سرٹیفیکٹ بھی پی ایم آئی ، یو ایس اے سے دیا جائے گا ۔ اس طرح پروجیکٹ مینجمنٹ میں ملازمت کے مواقع سے متعلق معلومات دی جائیں گی ۔ اس میں شرکت کے بعد مستقبل میں خواہش مند پروفیشنل آن لائن امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے انٹرنیشنل سرٹیفیکشن کرسکتے ہیں ۔ پروفیشنل اور طلبہ کو شرکت کے لیے اپنے نام رجسٹر کروانا ہوگا ۔ [email protected] پر درخواست روانہ کریں یا modeindia.org سے ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT