Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پروفیسر ایس اے آر گیلانی کی تہاڑ جیل سے رہائی

پروفیسر ایس اے آر گیلانی کی تہاڑ جیل سے رہائی

نئی دہلی 21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی یونیورسٹی کے لیکچرر ایس اے آر گیلانی کو آج تہاڑ جیل سے رہاکردیا گیا ۔ انہیں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گیلانی آج رات 8.40 بجے جیل سے باہر آگئے ۔ انکے رشتہ دار اور وکلا ان کا استقبال کرنے موجود تھے ۔ گیلانی کو دہلی کی ایک عدالت نے رہا کرنے کیلئے وارنٹ جاری کیا تھا ۔ انہیں گذشتہ ہفتے غداری کے مقدمہ میں ضمانت دیدی گئی تھی ۔ ان کے جموں و کشمیر کے پتہ کی توثیق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی میں تاخیر ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT