Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کیلئے دستخطی مہم،انقلابی مصنف ورا ورا راؤ اور دیگر کی شرکت

پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کیلئے دستخطی مہم،انقلابی مصنف ورا ورا راؤ اور دیگر کی شرکت

حیدرآباد۔23مارچ(سیاست نیوز) انقلابی مصنف ورا ورا رائو نے پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی معذور پروفیسر کے ساتھ مجرموں جیسا برتائو قابلِ افسوس ہے۔ آج یہاں باغ لنگم پلی کے روبرو پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف رضاکارانہ او ربائیںبازو تنظیموں کی جانب سے منعقدہ دستخطی مہم میںحصہ لینے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے ورا ورا رائو نے کہاکہ قبائیلیوں میںشعوربیداری کے دوران پروفیسر جی این سائی بابا کو گرفتار کرکے انہیں مائوسٹ قراردیاجارہاہے جبکہ پروفیسر جی این سائی بابا کا تعلق شعبہ تعلیم سے ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ پروفیسر جی این سائی بابا کے بشمول قبائیلیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام سماجی کارکنوں اور پروفیسر س پر پولیس مائوسٹوں سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیںجیلوں میںٹھونسنے کاکام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چھتیس گڑھ ‘ تلنگانہ او رآندھرا کے قبائیلی علاقوں میںمقامی عوام کے حقو ق سلب کئے جارہے ہیں۔ ورا ورارائو نے کہاکہ علاقائی حکومتیں قبائیلی علاقوں کے قدرتی وسائل ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فروخت کررہے ہیں اور حکومت کے اقدام کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو مائوسٹ قراردیا جارہا ہے ۔ دستخطی مہم میںرام چندر مورتی ‘ ڈی جی نرسنگ رائو‘ پروفیسر ویشویشو ار رائو‘جناردھن ریڈی‘ این کرشنا او رسینکڑوں کی تعداد میںبائیںبازو کارکنوں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT