Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر سائی بابا کی رہائی کے لیے ’چلو ناگپور ‘ پروگرام

پروفیسر سائی بابا کی رہائی کے لیے ’چلو ناگپور ‘ پروگرام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کمیٹی برائے جدوجہد رہائی پروفیسر جی این سائی بابا کے زیر اہتمام 18 جون چلو ناگپور دھرنا پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ناگپور جیل میں محروس رکھے گئے پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ یہ بات آج یہاں انقلابی جہد کار مسٹر ورا ورا راؤ نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پروفیسر جی این سائی بابا کو گذشتہ سال 9 مئی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کرلیا گیا بعد ازاں انہیں گرفتار کرنے سے متعلق مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پروفیسر سائی بابا جو 90 فیصد جسمانی اعتبار سے معذور ہیں اور وہ کئی امراض میں مبتلا ہیں جن کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جیل میں محروس رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بے قصور پروفیسر سائی بابا کی غیر مشروط رہائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے مجوزہ چلو ناگپور دھرنا پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مسرز بوجاتاراکم ، ہرا گوپال ، بلا رویندر ، راجو ، سندھیا بھی موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT