Sunday , February 25 2018
Home / ہندوستان / پروفیسر طلعت احمد کو نیویارک میں سر سید لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ

پروفیسر طلعت احمد کو نیویارک میں سر سید لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ

نئی دہلی،9نومبر(سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کوان کی تعلیم اورسائنسی تحقیق میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں طلبائے قدیم علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، نیویارک نے انھیں ایک پروقار تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز نیو یارک میں 4 نومبرکو سر سید احمد خان کی پیدائش کے 200 سال مکمل ہونے پر ان کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں پیش کیا گیا، جہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر شریک تھے۔ پروفیسر احمد خود بھی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے قدیم طلباء میں سے ہیں۔

 

ریزرویشن کے مسئلہ پر کانگریس
اور ہاردک پٹیل ملاقات بے نتیجہ
احمد آباد، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں پاٹی دار طبقہ کو ریزرویشن کے معاملہ پر کانگریس اور ہاردک پٹیل کی قیادت والی پاٹی داریزرویشن آندولن کمیٹی (پاس) کی ملاقات رات دیر گئے شروع ہوئی اور بغیر کسی ٹھوس نتیجے کے ختم ہو گئی ۔ ہاردک پٹیل نے ریزرویشن کے معاملہ پر 8 نومبر تک اپوزیشن پارٹی سے اپنا موقف واضح کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل کی موجودگی میں رات تقریباً 11:30 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں ہاردک خود حاضر نہیں رہے ۔ یہ ملاقات 2 بجے شب تک جاری رہی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT