Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر منظور الامین کی تصنیف ٹیلی ویژن : دنیا کا آٹھواں عجوبہ کی آج شام تقریب رسم رونمائی

پروفیسر منظور الامین کی تصنیف ٹیلی ویژن : دنیا کا آٹھواں عجوبہ کی آج شام تقریب رسم رونمائی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ممتاز ماہر نشریات دانشور و ادیب پروفیسر منظورالامین سابق ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل دور درشن نئی دہلی کی تازہ ترین تصنیف ٹیلی ویژن : دنیا کا آٹھواں عجوبہ کی تقریب رسم رونمائی کا 27 اگست کو شام 6 بجے سالار جنگ میوزیم کے ویسٹرن بلاک آڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نامور مزاح نگار پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین اس تقریب کی صدارت کریں گے ۔ پروفیسر محمد میاں وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی جو اس تقریب کے سرپرست ہیں اس کتاب کی رسم رونمائی انجام دیں گے ۔ جناب باشا نواب خاں اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، کرمینل کورٹ ، نامپلی حیدرآباد اس تقریب کے مہمان اعزازی ہوں گے ۔ پروفیسر سید مجاور حسین رضوی سابق صدر شعبہ اردو ، حیدرآباد سنٹر یونیورسٹی ، پروفیسر بیگ احساس ، سابق صدر شعبہ اردو ، جامعہ عثمانیہ و حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور پروفیسر فاطمہ بیگم پروین سابق وائس پرنسپل کالج آف آرٹس و صدر شعبہ اردو ، جامعہ عثمانیہ حیدرآباد مبصرین میں شامل ہیں ۔ جب کہ ڈاکٹر سید مصطفی کمال مدیر اعلی ماہنامہ شگوفہ ’ بابائے نشریات ‘ عنوان سے پروفیسر منظور الامین کے فن اور شخصیت پر خاکہ پیش کرینگے ۔ پروگرام کنوینر ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد ڈپٹی ڈائرکٹر مرکز پیشہ وارانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تمام مدعوین سے بہ پابندی وقت شرکت کی پر خلوص خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT