Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / پروفیسر نے بچوں کا قتل کیا بیوی کا الزام

پروفیسر نے بچوں کا قتل کیا بیوی کا الزام

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایک پروفیسر کی بیوی نے آج الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے اتوار کو ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے سے قبل اپنے دو کمسن بچوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ متوفی پروفیسر اے راگھویندرا گرو پرساد کی بیوی اے سوہاسنی نے جو ایک خانگی ادارہ کی ملازمہ ہے کہا کہ دونوں بچوں کو بے رحمانہ انداز میں ہلاک کیا گیا ۔ گروپرساد اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد علحدہ گھر میں مقیم تھا جس نے خودکشی سے قبل اپنے دو بچوں کوہلاک کیا تھا ۔ بچوں کی موت کی اطلاع پر حالت بگڑ جانے کے بعد دواخانہ میں زیرعلاج سوہاسنی نے ڈسچارج ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اُس ’’پروفیسر ‘‘ نے عدالتی احکام کے مطابق 4اکٹوبر کو تقریباً 12.30بجے دن میرے بچوں کو لے گیا تھا ‘ اُس نے مجھے بھی ایک مندر چلنے کیلئے کہا تھا لیکن میں نے انکار کردیا تھا ۔ 9اور 5سال کے دو بچوں کی نعشیں گذشتہ روز میڑچل کے ایک پلاٹ پر دستیاب ہوئیں ‘ پولیس کو بھی شبہ ہے کہ پروفیسر نے ان دونوں کا قتل کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT