Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر وینکٹ رمنا سی آئی آئی تلنگانہ اسٹیک کونسل میں شامل

پروفیسر وینکٹ رمنا سی آئی آئی تلنگانہ اسٹیک کونسل میں شامل

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر پروفیسر اور سابق ڈین اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز ، یونیورسٹی آف حیدرآباد اور کوآرڈینٹر ٹکنالوجی بزنس انکوبیٹر پروگرام آف گورنمنٹ انڈیا پروفیسر وینکٹ رمنا کو سال 2016-17 کے لیے دوبارہ تشکیل دی گئی سی آئی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل میں شمولیت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ پروفیسر وینکٹ رمنا اس کونسل سے وابستہ ہوں گے جو تلنگانہ کی تعمیر ، ری امیجنگ کے تھیم پر کام کرے گی ۔ اس کونسل کی جانب سے جن اہم امور پر توجہ دی جائے گی ۔ ان میں مینو فکچرنگ ، معاشی امور ، ایم ایس ایم ای ، لائف سائنس ، ایچ آر ، اعلیٰ تعلیم ، اسکل ڈیولپمنٹ ، سی ایس آر ، انرجی اینڈ پاور ، ای ایچ ایس ، انفراسٹرکچر ، رئیل اسٹیٹ ، آئی سی ٹی ، زراعت ، لاجسٹکس اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ شامل ہیں ۔ پروفیسر وینکٹ رمنا ماسٹرس ڈگری اور بزنس مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے ہیں اور پچیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں جو اکیڈیمکس ریسرچ ، انڈسٹری اور بزنس کنسلٹنگ پر محیط ہے ۔ انہیں سنگاپور میں 2012 میں سی ایم او ایشیا کی جانب سے مارکنسلٹنگ مینجمنٹ میں بسٹ پروفیسر کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور انہیں حال میں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان کے فرسٹ اکیڈیمک کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT