Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر کانچہ ایلیا پر حملہ کی مذمت : ایم بی ٹی

پروفیسر کانچہ ایلیا پر حملہ کی مذمت : ایم بی ٹی

حکومت کو سخت نوٹ لینے کا مشورہ : مجید اللہ خاں فرحت کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : صدرمجلس بچاؤ تحریک مجید اللہ خاں فرحت نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جگتیال ، کورٹلہ بروزچہارشنبہ پروفیسر کانچہ ایلیا پر بی جے پی و سنگھ پریوار کے کارکنوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ آزادی خیال اور ایک ترقی پذیر سماج پر حملہ ہے ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت نے کہا کہ یہ حملہ پروفیسر کانچہ ایلیا پر ہی نہیں بلکہ مختلف پسماندہ طبقات کے انصاف کی لڑائی لڑنے والے نظریہ پر حملہ ہے جس کی سماج کا ہر طبقہ جو آزادی خیال پر یقین رکھتا ہے ۔ آج وہ سب کے لیے لازم ہے کہ وہ پروفیسر کانچہ ایلیا کے ساتھ کھڑے ہو کر فاشسٹ طاقتوں کو اس ملک میں ناکام بنائیں ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت نے کہا کہ وقتا فوقتا فاشسٹ طاقتوں کی جانب سے پروفیسر کانچہ ایلیا پر حملوں کے باوجود تلنگانہ حکومت موثر سیکوریٹی فراہم نہیں کررہی ہے ۔ اور فاشسٹ طاقتوں سے پروفیسر کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔ اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ موثر سیکوریٹی پروفیسر کانچہ ایلیا کے لیے کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT