Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر کودنڈارام کی ”شہیدوں کے جذبہ کی یاترا”کے دوسرے مرحلہ کی شروعات

پروفیسر کودنڈارام کی ”شہیدوں کے جذبہ کی یاترا”کے دوسرے مرحلہ کی شروعات

حیدرآباد،8جولائی (یواین آئی )تلنگانہ سیاسی جے اے سی کے چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے سکندرآباد کے کلاک ٹاور کے قریب ”شہیدوں کے جذبہ کی یاترا”کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کودنڈا رام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے جذبہ کے مطابق کام کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کرنے والے اس جذبہ کے خلاف بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ عوامی نمائندوں نے عوام کے مسائل کو نظر انداز کردیا ہے ۔حکومت کوچاہئے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ کام کرے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں خراب صورتحال اتنی جلد نہیں آنی چاہئے تھی ۔ جمہوری طورپر تلنگانہ کی تعمیر ہونی چاہئے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے متحد ہونے کاوقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سدی پیٹ میں شہیدوں کو خراج پیش کیا جائے گااور سرسلہ ضلع میں مُستاباد ،گمبھیر راو پیٹ اور دوسرے علاقوں کا احاطہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے لئے عوام مکمل طورپر حمایت کریں ۔ کودنڈارام جنہوں نے تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، کہا کہ تمام کو مل کر اس یاترا کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے ۔یہ یاترا اتوار اور پیر کو بھی جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT