Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر کودنڈا رام سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے

پروفیسر کودنڈا رام سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس آج پروفیسر ایم کودنڈا رام صدر نشین جے اے سی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں شریک تمام قائدین نے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کے مسئلہ پر تفصیلی غور و خوص کیا اور بالاخر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ فروری میں بڑا جلسہ عام منعقد کر کے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے سے قبل ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں کسانوں کا جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT