Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / پروفیسر کودنڈا رام کی آج دہلی طلبی

پروفیسر کودنڈا رام کی آج دہلی طلبی

حیدرآباد۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے صدر ٹی جے ایس پروفیسر کودنڈا رام کو فوری دہلی طلب کیا ہے جبکہ سی پی آئی نے 9 نومبر کو اپنا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی اتحاد کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کا امکان ہے۔ کانگریس ہائی کمان نے عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کو 25 نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 14 نشستیں دینے پر تلگو دیشم نے فوری کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے مگر ٹی جے ایس اور سی پی آئی کانگریس کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ ٹی جے ایس کو 8 حلقے دینے سے اتفاق کیا جس پر پروفیسر کودنڈا رام ناراض ہیں۔ اطلاع پر کانگریس ہائی کمان نے انہیں دہلی طلب کیا ۔ پروفیسر کودنڈا رام 9 نومبر کو صبح دہلی روانہ ہورہے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے سی پی آئی کو 3 اسمبلی حلقہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر سی پی آئی ناراض ضرور ہے مگر فوری طور پر کوئی ردعمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے، البتہ 9 نومبر کو اپنا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں عظیم اتحاد کی تشکیل اور نشستوں کی تعمیر پر غوروخوض کے بعد ایک اہم فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT