Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پروفیسر گیلانی کو فون واپس کرنے سے عدالت کا انکار

پروفیسر گیلانی کو فون واپس کرنے سے عدالت کا انکار

نئی دہلی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے سابق دہلی یونیورسٹی لکچرر ایس کے آر گیلانی کی غداری کے مقدمہ میں سٹی پولیس کی جانب سے ضبط کردہ موبائیل فون واپس کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ہرویندر سنگھ نے گیلانی کے وکیل کی درخواست اس وقت مسترد کردی جب پولیس نے بتایا کہ یہ فون معائنہ کیلئے فارنسک سائنس لیباریٹری بھیجا گیا ہے ‘ تاہم عدالت نے سٹی پولیس کو گیلانی کی کار آمد دیگر ضبط شدہ اشیاء واپس کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے انہیں 19مارچ کو 50ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ اور اسی رقم کے مماثل رقم جمع کرانے پر ضمانت پر منظور کی تھی ۔
مدرسہ میں گھس کر عالم دین کو گولی مار دی گئی
ایٹاہ۔ 3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک عالم دین کو چار نامعلوم افراد نے مدرسہ میں گھس کر گولی مار دی ۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مدرسہ میں داخل ہونے کے بعد مفتی شہزاد علی پر گولیاں چلادیں ۔ انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہیکہ پرانی مخاصمت اس قتل کی وجہ ہوسکتی ہے ۔
ایئرعربیہ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
پاناجی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایئر عربیہ کے طیارہ نے خاتون مسافر کی طبعیت اچانک بگڑ جانے کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ شارجہ اور چینائی کے مابین پرواز کررہے طیارہ نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں خاتون مسافر کی صحت متاثر ہونے کی بنا گوا ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ خاتون کا تخلیہ کرنے کے بعد طیارہ اپنی منزل کے لئے روانہ ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT