Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پروفیسر گیلانی کی درخواست ضمانت مسترد

پروفیسر گیلانی کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی ۔ 19 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)  دہلی کی ایک عدالت نے دہلی یونیورسٹی کے ایک سابق پروفیسر ایس اے آر گیلانی کی درخواست ضمانت کو آج مسترد کردیا جنھیں پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب کے ضمن میں غداری کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد عہدہ سے برطرف کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ اس تقریب نے حکومت کے خلاف نفرت کو بھڑکایا تھا ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ہرویندر سنگھ نے دونوں فریقوں کی بحث کی سماعت کی اور گیلانی کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ۔ انھیں 16 فبروری کو گرفتار کرنے کے بعد 5 مارچ تک عدالتی تحویل میں دیدیا گیا تھا ۔ دوران بحث پولیس نے یہ کہتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کی کہ جرم سنگین ہے اور اندیشہ ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے کی صورت میں وہ ( گیلانی ) تحقیقات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور ثبوتوں کو مسخ کرسکتے ہیں۔ پولیس کے وکیل نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ( پریس کلب میں منعقدہ ) تقریب کا سارا مقصد ہندوستان کے عوام میں بے وفائی پیدا کرنا اور حکومت ہند کے خلاف نفرت پھیلانا تھا ۔ گیلانی کے وکیل صفائی ستیش ٹامتا نے عدالت سے کہاکہ پولیس محض نیوز چینل کے ویڈیو کلپس اور پریس کلب کے سی سی ٹی وی فٹیج پر انحصار کررہی ہے ۔ ٹامتا نے گیلانی کی طرف سے کہا کہ ’’اس تقریب میں نعرہ بازی میں میرا کوئی رول نہیں ہے ۔ درحقیقت میں ان میں سے ایک تھا جنھوں نے نعرہ لگانے والوں کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی تھی اور نعرہ لگانے والوں کو روکا تھا ‘‘۔ پولیس نے قبل ازیں عدالت سے کہا تھا کہ 10 فبروری کو منعقدہ تقریب کے بیانرس پر افضل گرو اور مقبول بٹ کو شہیدوں کے طورپر دکھایا گیا تھا ۔

پاکستان نے 40 ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کیا
احمد آباد 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی بحری سکیوریٹی ایجنسی نے ساحل گجرات پر کم از کم 40 ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی آج صبح ہوئی ۔ قومی فش ورکرس فورم نے یہ بات بتائی ۔ فورم کے سکریٹری منیش لودھاری نے بتایا کہ پاکستانی ایجنسی نے کم از کم 40 ہندوستانی مچھیروں کو خلیج عرب میں ساحل گجرات کے قریب گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سات کشتیاں سمندر میں اوکھا پورٹ سے روانہ ہوئی تھیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT