Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پروفیشنل و دیگر کورسیس کے طلبہ کے لیے اسکالر شپس

پروفیشنل و دیگر کورسیس کے طلبہ کے لیے اسکالر شپس

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( ایجنسیز ) : وزارت قبائلی امور حکومت ہند اور MoIB کے فوٹو ڈیویژن کی جانب سے مشترکہ طور پر ساتویں قومی سطح کے فوٹو گرافی مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس مقابلہ کے لیے تھیم ہے ’ ٹرائیل کسٹمس اینڈ ہیرٹیج ‘ ۔ اہلیت : زمرہ I : تمام امیٹیور فوٹو گرافرس ، زمرہ II : قبائلی طلبہ درخواست بذریعہ پوسٹ ۔ انعامات اور ایوارڈس 25000 روپئے ( پہلا انعام ) ، 15000 روپئے ( دوسرا انعام ) ، 10,000 روپئے ( تیسرا انعام ) ، آخری تاریخ 30 ستمبر ۔ ویب سائٹ b4s.in/plus/NLP623 ۔
فاونڈیشن فار ایکسلینس اسکالر شپ :
پروفیشنلس کورسیس کی تعلیم کے لیے طلبہ کی مدد کے لیے یہ اسکالر شپ دی جارہی ہے ۔ اس کے لیے بی ای ، بی ٹیک ، اور ایم بی بی ایس سال اول کے طلبہ جنہوں نے 12 ویں جماعت میں کم از کم 70 فیصد نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہو جو 2012 سے قبل نہ ہو اس کے لیے اہل ہیں ۔ خاندان کی سالانہ آمدنی 1.2 لاکھ روپئے ہو درخواست آن لائن یا پوسٹ کے ذریعہ داخل کی جاسکتی ہے ۔ انعامات اور ایوارڈس : تعلیم کی تکمیل کے لیے مالی مدد ۔ آخری تاریخ : 30 ستمبر ویب سائٹ b4s.in/plus/ffe139 ۔
مولانا آزاد نیشنل اسکالر شپ اسکیم :
اس کے لیے اقلیتی کمیونٹی ( یعنی مسلم ، کرسچن ، بدھسٹس ، سکھ ، پارسی ، جین ) کی طالبات جنہوں نے X کلاس میں کم از کم 55 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں اور کلاس XI ( تمام مضامین میں ) زیر تعلیم ہیں درخواست دے سکتے ہیں ۔ اہلیت : درخواست گذاروں کے کلاس XI میں داخلہ کی توثیق ہونی چاہئے اور خاندان کی آمدنی 1,00,000 روپئے سے کم ہونی چاہئے ۔ درخواست بذریعہ ڈاک ، اسکول کے ذریعہ انعامات اور ایوارڈس : اسکول / کالج فیس کے لیے 12000 روپئے ، 6000 روپئے کی دو اقساط میں آخری تاریخ 30 ستمبر ۔ ویب سائٹ : b4s.in/plus/man341 ۔
نارتھ ساوتھ فاونڈیشن (NSF) اسکالر شپ :
اہلیت : درخواست گذاروں کو ان کی ریاست میں 10th اور 12th اور سی ای ٹی / جے ای ٹی رینکس میں ٹاپ 10 فیصد میں ہونا چاہئے اور ان کے خاندان کی سالانہ آمدنی 65000 روپئے سے کم ہونی چاہئے ۔ انعامات اور ایوارڈس : ہر طالب علم کو سالانہ 5000 تا 12000 روپئے ۔ آخری تاریخ : 30 ستمبر ۔ ویب سائٹ b4s.in/plus/nsf487 ۔۔

TOPPOPULARRECENT