Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پروکبڈی میں مزید چار نئی ٹیموں کی شمولیت

پروکبڈی میں مزید چار نئی ٹیموں کی شمولیت

ممبئی ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پروکبڈی کے پانچویں سیزن کیلئے مزید چار نئی ٹیمیں ٹورنمنٹ میں شامل کی گئی ہیں جس میں ہندوستان کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اور ان کے ساتھی این پرساد کی چینائی ٹیم بھی شامل ہے ۔ ویو پروکبڈی کے پانچویں سیزن کیلئے جن چار نئی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے وہ چینائی کے علاوہ احمدآباد ،لکھنو اور ہریانہ کی نمائندگی کریں گے ۔ پانچواں سیزن رواں برس جولائی اور اکٹوبر کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس طرح اس ٹورنمنٹ میں 11 ریاستوں کی نمائندگی کرتی ٹیمیں 13 ہفتوں تک 130 مقابلوں میں شرکت کریں گی  جس کے بعد 2017 ء کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا ۔ اس ضمن میں یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے اسٹار انڈیا کے سی ای او اور چیرمین اودے شنکر نے کہا کہ ہم نئی چار ٹیموں کا ’’مشن کبڈی ‘‘ میں خیرمقدم کرتے ہیں ۔ اس موقع پر موجود انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے صدر جناردھن سنگھ گہلٹ نے کہاکہ ہم اسٹار انڈیا اور ماشل اسپورٹس کی خدمات کی ستائش کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس مرتبہ شامل ہونے والی چار ٹیموں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیںجو کہ پہلے سے موجود آٹھ ٹیموں کے ساتھ اس ٹورنمنٹ کو مزید مسابقتی بنائیں گی ۔ یاد رہے پرو کبڈی کے گزشتہ چار سیزنس میں دہلی ، ممبئی ، بنگلور ، کولکاتہ ، حیدرآباد ، پٹنہ ، پونے اور جئے پور کی ٹیموں نے نمائندگی کی ہے ۔

 

ساکشی ملک فائنل میں داخل
نئی دہلی ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ریوو اولمپکس میں ہندوستان کیلئے برونز میڈل حاصل کرنے والی قومی ریسلر ساکشی ملک نے 60 کیلوگرام زمرے میں ایشین ریسلنگ چمپیئن شپ کی کم از کم سلور میڈل کو پکا کرلیا ہے جیسا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 24سالہ ریسلر نے سیمی فائنل میں قزاقستان کی ایولین کیسی مووا کو 6-2 سے شکست دی ۔ فائنل میں ساکشی کا مقابلہ اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی جاپان کی ریسلر ریساکو کاوائی سے ہوگا ۔ یاد رہے ساکشی ہندوستان کی ایسی پہلی ریسلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جنھوں نے اولمپکس میں میڈل حاصل کیا ہو ۔ ریو و اولمپکس میں ساکشی نے 58 کیلوگرام زمرے میں برونز میڈل حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT