Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پروکبڈی کامیاب ٹورنمنٹ

پروکبڈی کامیاب ٹورنمنٹ

نئی دہلی ۔ 13اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کبڈی نہ صرف مقبولیت بلکہ عروج کی سمت گامزن ہے جیسا کہ حالیہ اختتام پذیر اسٹار اسپورٹس پرو کبڈی کا چوتھا سیزن عوامی مقبولیت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے ۔ پہلے سیزن سے چوتھے سیزن تک شائقین کی پسند 51 فیصد بڑھ چکی ہے ، جب کہ خاتون زمرے کا ٹورنمنٹ کبڈی چیلنج کی عوامی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ سیزن 4 کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد اوسطً 10 ملین ریکارڈ کی گئی ہے اور اکٹوبر میں منعقد شدنی کبڈی ورلڈ کپ سے مزید اُمیدیں وابستہ ہوچکی ہیں۔ خاتون زمرے کے کبڈی ٹورنمنٹ نے ہندوستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور عوامی مشاہدہ کرنے کے ریکارڈ میں اس کا اوسط 6.7 ملین ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ویمنس کرکٹ ورلڈ کپ کو یہ اعزاز حاصل تھا۔

TOPPOPULARRECENT