Saturday , February 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پروکبڈی کے فائنل نے تاریخ رقم کی

پروکبڈی کے فائنل نے تاریخ رقم کی

ممبئی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پروکبڈی ہندوستان میں مسلسل اپنی مقبولیت کے عروج پر ہے جیسا کہ حالیہ اختتام پذیر پروکبڈی سیزن 5 کے مقابلوں کا ٹی وی پر مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد 313 ملین تک ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ کرکٹ کے برعکس کسی اور کھیل میں شائقین کی دلچسپی کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ آئی پی ایل 10 کا فائنل دیکھنے والے شائقین کی تعداد 39.4 ملین ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ پرو کبڈی کے پانچویں سیزن کے فائنل کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد 26.2 ریکارڈ کی گئی اسی طرح تیسرے نمبر پر اولمپکس میں بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کا جو گولڈ میڈل کیلئے فائنل مقابلہ ہوا تھا، اس کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد 17.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹار انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر سنجے گپتا نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ 12 ٹیموں کے درمیان ہندوستان کے 13 شہروں میں جو 130 مقابلے منعقد ہوئے تھے، ان کے مشاہدوں میں شائقین نے جو دلچسپی دکھائی وہ کبڈی کیلئے نئی تاریخ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT