Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پروکبڈی کے 2018 اور 2019 سیزن کا اعلان

پروکبڈی کے 2018 اور 2019 سیزن کا اعلان

ممبئی۔18جنوری(سیاست ڈاٹ کام) مشال اسپورٹس پرائیوٹ لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ ویو او پرو کبڈی کے چھٹے سیزن کا 19 اکتوبر 2018 کو آغاز ہو گا۔ سال کے سب سے بڑے کبڈیلیگ کو شاندار بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے اور 13 ہفتوںطویل اس ٹورنمنٹ کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں اسپورٹس پرائیوٹ لمیٹڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ویووو پرو کبڈی کے 7 ویں سیزن کا جمعہ، 19 جولائی 2019 کو شروع ہو گا اور 13 ہفتہ کی شکل برقرار رکھے گی۔لیگ نے چھٹے سیزن میں 8 ٹیموں کو 12 ٹیموںتک بڑھایا ہے اور 13 ہفتوں کے دوران 138 مقابلے منعقدہوئے تھے۔ یہ ٹورنمنٹ 313 ملین ناظرین نے دیکھا تھا ۔اس کے ساتھ ہیہندوستانی ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ غیر کرکٹ کھیلوں کا ریکارڈ بھی بن گیا ہے۔لیگ کمشنر، ویو اوو پرو کبڈی نے کہا، ایشیائی کھیلوں کے بعد کھلاڑیوں کے لئے ایک مثالی ٹورنمنٹ پرو کبڈی کا چھٹا سیزن تیار۔انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے صدر جانارڈن سنگھ گیہلوٹ نے کہا کہ مشل نے ویواو پرو کبڈی ہندوستان کوکبڈی کا سوپر پاوربنادیاہے۔ ہم طویل مدتی ٹورنمنٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس مرتبہ ہم اس لیگ کومزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔ اس کے پانچویں اور سب سے زیادہ کامیاب سیزن کے دوران، ویو او پرو کبڈی لیگ سب سے بڑا گھریلو ٹورنمنٹ بن گیا ۔

TOPPOPULARRECENT