پرویز مشرف قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اسلام آباد ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں غداری اور دیگر الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے و الے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف آج فوجی اسپتال سے اپنے گھر منتقل ہو گئے۔ گھر کے راستے میں ان کے قافلے کے گزرنے سے کچھ ہی پہلے ایک زور دار بم دھماکہ ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق

اسلام آباد ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں غداری اور دیگر الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے و الے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف آج فوجی اسپتال سے اپنے گھر منتقل ہو گئے۔ گھر کے راستے میں ان کے قافلے کے گزرنے سے کچھ ہی پہلے ایک زور دار بم دھماکہ ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق 2:00 بجے ہوا۔ ابھی تک کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے سینئر پولیس افسر لیاقت نیازی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چار کیلوگرام بارودی مواد کا حامل یہ بم ایک پل پر پائپ لائن میں نصب کیا گیا تھا اور یہ اُس وقت سے بیس منٹ پہلے پھٹا جب سابق صدر مشرف کے قافلے کو وہاں سے گزرنا تھا۔ ریٹائرڈ جنرل مشرف جنوری کے مہینے سے راولپنڈی میں فوج کے زیر انتظام اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں سے تقریباً تین مہینے بعد آج وہ دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں چک شہزاد میں اپنی رہائش گاہ کو منتقل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ فیض آباد انٹرچینج پر ہوا، جو دونوں شہروں کی سرحد پر واقع ہے۔ اس دھماکے کے باعث فٹ پاتھ کا دو میٹر چوڑا حصہ تباہ ہو گیا۔ اس دھماکے کے بعد سابق صدر کو ایک اور راستے سے اُن کے گھر لے جایا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ایک ترجمان محمد نعیم نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ممکنہ طور پر کسی اور بم کے سراغ کیلئے اردگرد کے علاقے کو چھان مارا۔ ترجمان نے کہا کہ اس دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور یہ کہ سابق صدر ہی اس دھماکے کا نشانہ تھے۔ مشرف کے خلاف یہ چوتھا قاتلانہ حملہ ہوا۔ تین حملے اُس دور میں ہوئے، جب وہ ابھی برسرِاقتدار تھے۔ مشرف نے شارجہ میں اپنی علیل والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے جو درخواست دی تھی، اُسے کل چہارشنبہ کو وزارتِ داخلہ نے رَد کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT