Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پرویز کی شمولیت، سن رائزس، حیدرآباد میں کامیاب

پرویز کی شمولیت، سن رائزس، حیدرآباد میں کامیاب

حیدرآباد ۔ 20 مئی (سیاست نیوز) کشمیر سے تعلق رکھنے والے آل راونڈر پرویز رسول کو آج رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بالآخر سن رائزس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں نمائندگی کا موقع ملا جنہوں نے 4 اوورس میں 26 رنز کے عوض خطرناک حریف بیٹسمین یوراج سنگھ کو ڈیل اسٹین کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا جبکہ ڈیرن سمی کے قیادت سنبھالنے کے ساتھ ہی شکھردھون کی فام

حیدرآباد ۔ 20 مئی (سیاست نیوز) کشمیر سے تعلق رکھنے والے آل راونڈر پرویز رسول کو آج رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بالآخر سن رائزس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں نمائندگی کا موقع ملا جنہوں نے 4 اوورس میں 26 رنز کے عوض خطرناک حریف بیٹسمین یوراج سنگھ کو ڈیل اسٹین کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا جبکہ ڈیرن سمی کے قیادت سنبھالنے کے ساتھ ہی شکھردھون کی فام میں واپسی اور ٹیم نے اپنے گھریلو میدان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلی کامیابی درج کی۔ بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی کے 4 چھکوں کی مدد سے بنائے جانے والے 67 رنز کی بدولت 160/6 کا اسکور بنایا۔

جوابی اننگز میں شکھردھون اور ڈیوڈ وارنر نے پہلی وکٹ کیلئے 13 اوورس میں 100 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔ اس موقع پر دھون 39 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 جبکہ وارنر نے 46 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز اسکور کئے۔ نمبر 3 پر نمن اوجھا نے اہم موقع پر ورون آرون کو 19 ویں اوور میں چھکا لگانے کے علاوہ 20 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے۔ کپتان سمی نے 19 ویں اوور کی آخری گیند جو ان کی بیٹنگ کی پہلی گیند تھی اس پر چھکا لگاتے ہوئے آخری اوور میں کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ کو چار رنز تک گھٹا دیا۔ سمی نے چار گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بناتے ہوئے 2 گیندیں قبل 161/3 کے ذریعہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

TOPPOPULARRECENT