Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / پروین امان اللہ کی نامزدگی پر احتجاج

پروین امان اللہ کی نامزدگی پر احتجاج

پٹنہ ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر پروین امان اللہ نے آج جس وقت پٹنہ صاحب نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا ۔ اس وقت ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس وقت عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا ان کے ہمراہ تھے۔ پٹنہ کلکٹریٹ پہنچنے سے قبل انہوں نے ایک روڈ شو بھی منعقد کیا۔ یاد رہے

پٹنہ ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر پروین امان اللہ نے آج جس وقت پٹنہ صاحب نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا ۔ اس وقت ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس وقت عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا ان کے ہمراہ تھے۔ پٹنہ کلکٹریٹ پہنچنے سے قبل انہوں نے ایک روڈ شو بھی منعقد کیا۔ یاد رہے کہ پروین امان اللہ کو بی جے پی کے شتروگھن سنہا ، بھوجپوری فلم ایکٹر کنال سنگھ (کانگریس) اور معروف ڈاکٹر گوپال پرساد سنہا (جے ڈی یو) سے راست مقابلہ ہے جس کا انعقاد 17 اپریل کو ہوگا تاہم کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے کلکٹریٹ کے دفتر تک ان کا سفر اس وقت بدمزدگی کا شکار ہوگیا جب عام آدمی پارٹی کے کچھ ورکرس نے ان کی نامزدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور زمین پر بیٹھ کر ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاج کا کوئی نوٹس نہ لیتے ہوئے سسوڈیا نے کہا کہ یہ سب باتیں سیاست کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام تقریباً سبھی سیاسی پارٹیوں سے نالاں ہیں کیونکہ وہ تمام سر سے پیر تک بدعنوانیوں میں ڈوبی ہوئی ہیں اور تبدیلی کے طور پر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے کانگریس اور بی جے پی کو اقتدار سے محروم کر کے لالو پرساد اور نتیش کمار کو موقع دیا لیکن کوئی بھی بدعنوانی کا خاتمہ نہ کرسکا لہذا عوام ایک دیانتدار سیاستداں کو اقتدار سونپنے کے خواہاں ہیں جو صرف عام ادمی ہی فراہم کرسکتا ہے ۔ لوگ اس بار صفائی چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT