Sunday , October 21 2018
Home / سیاسیات / پروین توگاڑیہ بھوک ہڑتال کے فیصلہ پر بضد

پروین توگاڑیہ بھوک ہڑتال کے فیصلہ پر بضد

احمد آباد، 16اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی گجرات یونٹ کے تین چوٹی کے لیڈروں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سابق ایکزیکیوٹیو صدر پروین توگڑیا کی مبینہ طورپر کل سے یہاں مجوزہ ان کی غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے پروگرام کو منسوخ کرنے کی کوششوں کے تحت ان سے آج یہاں ملاقات کی حالانکہ توگڑیا نے کہاکہ وہ بھوک ہڑتال کے اپنے پروگرام پر قائم ہیں۔ توگڑیا نے یہ بھی کہاکہ گزشتہ 14اپریل کو ہوئے وی ایچ پی کے تنظیمی انتخابات (جس میں ان کے خیمہ کی شکست ہوئی تھی) کے بعد نئی قیادت کے ساتھ ان کاکوئی اختلاف نہیں ہے ۔وہ چاہتے ہیں کہ موجودہ وی ایچ پی قیادت بھی ان کی طرح اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی مانگ سمیت ہندوتو سے وابستہ دیگر امور پر یا توان کے ساتھ یہاں بھوک ہڑتال سے جڑے یا علیحدہ سے نئی دہلی میں وی ایچ پی دفتر میں بھوک ہڑتال کرے ۔ گجرات میں سنگھ کے پرچارک چنتن اپادھیائے ، یشونت چودھری اور رابطہ کے سربراہ ہریش ٹھکر نے توگڑیا سے یہاں ملا قات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک رسمی ملاقات قرار دیا۔توگڑیا نے حالانکہ واضح طورپر کہا کہ اس ملاقات کے دوران سنگھ کے لیڈروں نے ان کی بھوک ہڑتال پر تشویش ظاہر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT