Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / پروین توگاڑیہ کی کل سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

پروین توگاڑیہ کی کل سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد سے پروین توگاڑیا کو نکال باہر کردیئے جانے کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقیدیں تیز کردی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ ہندو ، کسان ، نوجوان ، خواتین اور مزدوروں کے مطالبات کو لے کر /17 اپریل سے احمد آباد میں غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال کریں گے اور ہندوؤں کے لئے جیسے ابھی تک کام کرتے رہے ہیں ، ویسے ہی آگے بھی کام کرتے رہیں گے ۔ اس دوران پروین توگاڑیا نے نئے بین الاقوامی صدر وشنو سداشیو کوکجے کو اپنے 32 سال کی خدمات کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے مالکوں نے سچ اور مذہب کو دبایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کارکنان ناراضگی میں مجھے فون کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس دوران پوچھا کہ میرا گناہ کیا تھا ، بس یہی کہ میں نے 100 کروڑ ہندوؤں کی آواز بلند کی ، جس کی سزا آج ہمیں دی گئی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کارکنان سے کہا کہ جیسے وہ ابھی تک ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلتے رہے ہیں ، ویسے ہی ابھی بھی ان کا ساتھ دیں ۔

TOPPOPULARRECENT