Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / پروین توگڑیا کی نفرت انگیز تقریر پر رپورٹ طلب

پروین توگڑیا کی نفرت انگیز تقریر پر رپورٹ طلب

احمد آباد /6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مقامی عدالت نے سٹی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر پروین توگڑیا کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں دو ہفتوں کے اندر ایکشن ٹیکن رپورٹ داخل کرے۔ سٹی چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پی ڈی گوسوامی نے کرنج پولیس اسٹیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ پروین توگڑیا کی بھاونگر شہر میں کی گئی اشتع

احمد آباد /6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مقامی عدالت نے سٹی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر پروین توگڑیا کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں دو ہفتوں کے اندر ایکشن ٹیکن رپورٹ داخل کرے۔ سٹی چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پی ڈی گوسوامی نے کرنج پولیس اسٹیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ پروین توگڑیا کی بھاونگر شہر میں کی گئی اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی تقریر کیس کے سلسلے میں 15 دن کے اندر تادیبی کارروائی رپورٹ داخل کرے۔

اپریل میں توگڑیا نے عوام سے کہا تھا کہ ’’بھاونگر کے ہاؤزنگ سوسائٹی کے عوام اپنے علاقہ سے مسلمانوں کو نکال باہر کریں۔ ہندو اکثریتی علاقہ میں مسلمانوں کو جائدادیں خریدنے کی اجازت نہ دیں اور جہاں کہیں مسلم مقیم ہیں، ان کا زبردستی تخلیہ کروایا جائے‘‘۔ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت پروین توگڑیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک شہری اسیم دربان نے سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT