Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / پروین توگڑیا کے خلاف شکایت درج کرنے پولیس کو ہدایت

پروین توگڑیا کے خلاف شکایت درج کرنے پولیس کو ہدایت

نئی دہلی /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے آج دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا کے خلاف ایک ایف آئی درج کرنے کی درخواست پر تادیبی کارروائی رپورٹ داخل کرے۔ پروین توگڑیا نے گزشتہ ماہ یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ششیل چودھری نے ایس ایچ او جامعہ نگر پولیس اسٹیشن جنوبی دہلی کو ہدایت دی کہ وہ یکم اکتوبر تک اپنی تادیبی کارروائی کی رپورٹ پیش کرے۔

TOPPOPULARRECENT