Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / پرو کبڈی لیگ 6 ، 30 مئی کو کھلاڑیوں کی نیلامی

پرو کبڈی لیگ 6 ، 30 مئی کو کھلاڑیوں کی نیلامی

ممبئی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے کامیاب ترین بڑی لیگ ویوو پرو کبڈی لیگ کے چھٹے سیزن کیلئے 30 اور 31 مئی کو ممبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی اور اس دو روزہ نیلامی کے دوران 9 ٹیمیں 422 کھلاڑیوں میں اپنے من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ علاوہ ازیں 87 ایسے کھلاڑی ہوں گے جنہیں فیوچر کبڈی ہیروز کے پروگرام سے منتخب کیا جائے گا۔ نیز 14 ممالک سے 58 بیرونی کھلاڑی بھی اس نیلامی میں اپنی قسمت کا انتظار کریں گے۔ پرو کبڈی کا پانچواں سیزن انتہائی کام رہا جس کی وجہ سے اس مرتبہ چھٹے سیزن کو مزید شاندار کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں بنگلہ دیش، ایران، جاپان، کینیا، کوریا، ملیشیا اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پرو کبڈی لیگ کے کمشنر انوپم گو سوامی نے کہا کہ ٹورنمنٹ کو معیاری بنانے کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے پہلے سے ہی ضوابط مقرر کردیئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT