Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرو کبڈی کی انعامی رقم 8 کروڑ کردی گئی

پرو کبڈی کی انعامی رقم 8 کروڑ کردی گئی

نئی دہلی۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پرو کبڈی کے پانچویں سیزن کے لئے انعامی رقم میں گزشتہ سیزن کی بہ نسبت اس مرتبہ دو کروڑ کا مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے 8 کروڑ کردیا گیا ہے۔ 28 جولائی کو حیدرآباد میں شروع ہونے والے پرو کبڈی کے پانچویں سیزن کیلئے انعامی رقومات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں سیزن 4 کی بہ نسبت نہ صرف اس میں 2 کروڑ روپئے کا مزید اضافہ کیا گیا بلکہ ٹیموں میں اضافہ کے ساتھ اب 12 ٹیموں کے درمیان 138 مقابلے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT