Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرچم میں غلطی پر چین کا احتجاج

پرچم میں غلطی پر چین کا احتجاج

بیجنگ۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں جاری ریو اولمپکس 2016 میں میڈلس کی تقسیم کی تقریبات کے دوران غلط پرچم کے استعمال پر چین نے احتجاج کیا جبکہ جھنڈے میں پانچ ستاروں کی ترتیب درست نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔دنیا کے سب سے بڑے آبادی والے ملک چین میں انٹرنیٹ صارفین اور میڈیا نے ریو اولمپکس میں اس غلطی کی نشاندہی کے علاوہ پرچم پر 5 ستاروں کی ترتیب درست نہ رکھنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔چینی رگبی کوچ پیٹرک ین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ریو اولمپکس میں تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران چین کا غلط پرچم کے استعمال کیا گیا۔چینی پرچم میں ایک بڑا ستارہ کمیونسٹ پارٹی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے، جس کا آدھا حصہ 4 چھوڑے ستاروں نے گھیرا ہوا ہے، بڑے مرکزی ستارے کو نمایاں کرنے کے لئے باقی 4 چھوٹے ستارے ایک مخصوص ترتیب اور فاصلے سے لگائے گئے ہیں تاہم ریو اولمپکس 2016 میں چینی پرچموں پر چھوٹے ستارے تمام اوپر کی طرف رکھے گئے ہیں، جس پر چینی شہریوں نے اعتراض کیا۔ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین کے فینسر لی شنگ نے جو پر چم اٹھا رکھا تھا اس پر بھی ستاروں کی ترتیب درست نہیں تھی۔چینی میڈیا نے اولمپکس حکام کی غلطی کو سنگین قرار دیتے ہوئے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا۔چین کے خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کہ کسی بھی ملک کا قومی پرچم اس کی شناخت ہوتا ہے اور میگا ایونٹ میں اس طرح کی غلطی ہرگز قابل برداشت نہیں۔دوسری جانب ریو حکام کا اصرار ہے کہ تمام ممالک کے قومی پرچموں کی تصدیق کے بعد اولمپکس کمیٹی نے جھنڈے پرنٹ کے لئے دیئے۔واضح رہے کہ اولمپکس ایونٹ میں کسی ملک کے غلط پرچم کے استعمال کا واقعہ دوسری مرتبہ پیش آیا ہے۔2012 کے لندن اولمپکس میں بھی اولمپکس کمیٹی نے یہی غلطی کی تھی، حکام نے شمالی کوریا کا پرچم، اس کا روایتی حریف ملک جنوبی کوریا سے ملتا جلتا پرنٹ کردیا تھا، جس کے بعد شمالی کوریا کی خواتین ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، بعدازاں لندن اولمپکس کی انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT