Friday , April 27 2018
Home / دنیا / پرچنڈا کا اکلوتا بیٹاپرکاش قلب پر حملہ سے فوت

پرچنڈا کا اکلوتا بیٹاپرکاش قلب پر حملہ سے فوت

کٹھمنڈو۔19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے سابق وزیر اعظم اور ماؤسٹوں کے صدر پرچنڈا کے ایکلوتے بیٹے پرکاش دہل آج اچانک قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ ان کی عمر 36سال تھی ‘ انہیں فوری تھاپا تھالی کے ناروک ہاسپٹل علی الصبح منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران ناروک ہاسپٹل کے ڈاکٹر جے پی جیسوال نے کہا کہ پرکاش تین گھنٹہ قبل ہی انتقال کرگئے تھے جب کہ انہیں 5:50بجے صبح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ان کی آنکھیں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کررہی تھی ‘ ان کی نبض بھی بے حرکت تھی جب کہ انہیں دواخانہ لایا گیا ۔ ایسے 90فیصد واقعات میں مریضوں کو قلب پر شدید حملہ کا سامنا ہوتا ہے ۔ پرکاش اپنے والد پرچنڈا کے سکریٹری اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال ( ماؤسٹ) کے کلیدی رکن تھے ۔ وہ آئندہ انتخابات کی انتخابی مہم میں مصروف تھے جب کہ ان کے قلب پر حملہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT