Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پرچہ سوالات کا افشا ‘ مزید دو افراد گرفتار II ایمسیٹ

پرچہ سوالات کا افشا ‘ مزید دو افراد گرفتار II ایمسیٹ

حیدرآباد 4 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ سی آئی ڈی نے ایمسیٹ II پرچہ سوالات کے افشا کے سلسلہ میں مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس طرح اس کیس میں اب تک گرفتار کردہ افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دو دلالوں جی چندرا شیکھر ریڈی ( میدک ) اور شیخ شکیرا ( پرکاشم ۔ آندھرا پردیش ) کو سی آئی ڈی نے آج گرفتار کرلیا ہے ۔ چندرا شیکھر ریڈی نے چار طلبا سے اور شیخ شکیرہ نے دو طلبا سے رقومات حاصل کی تھیں۔ 7 جولائی کی شب تمام چھ امیدواروں کو چندرا شیکھر ریڈی اور تین دوسرے بروکرس بذریعہ طیارہ کولکتہ لے گئے تھے ۔ کولکتہ میں ان طلبا کو افشا کردہ ایمسیٹ II پرچہ ( میڈیکل انٹرنس ٹسٹ پرچہ سوالات ) کے مطابق تیاری کروائی گئی ۔ یہ کام ایک ہوٹل کے کمریم یں کیا گیا ۔ بعد ازاں یہ لوگ 8 جولائی کی رات بذریعہ طیارہ حیدرآباد واپس ہوگئے ۔ سی آئی ڈی کے اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر ریڈی نے چھ امیدواروں کے دستخط شدہ بلانک چیکس اور ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ سرٹیفیکٹس کی نقول حاصل کیں اور انہیں ایک بروکر کے حوالے کیا جس نے ان کو کولکتہ میں تربیت دینے کا انتظام کیا ۔ سی آئی ڈی نے پرچہ سوالات کے افشا کے مقدمہ میں بتایا کہ مزید دوسرے بروکرس اور ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 25 جولائی کو سی آئی ڈی نے تعزیرات ہند کی مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ واضح ہوگیا تھا کہ پرچہ سوالات کے افشا میں مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے ۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ آندھرا اور تلنگانہ میں ایمسیٹ کیلئے حاضر ہونے والے طلبا کو ملک کے تقریبا پانچ شہروں میں مختلف کیمپس منعقد کرتے ہوئے افشا کردہ پرچہ سوالات کی نقول فراہم کی گئیں اور اس کے مطابق ان کو امتحان لکھنے کی تربیت دلوائی گئی تھی ۔ انہیں 320 سوالات کے تمام درست جوابات فراہم کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT