Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پرچہ سوالات کی تیاری میں DCEB کی فاش غلطی

پرچہ سوالات کی تیاری میں DCEB کی فاش غلطی

چھٹویں جماعت کو نہم جماعت کے سوالات ، طلباء تذبذب کا شکار

جگتیال۔/16مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں ان دنوں امتحانات کا موسم چل رہا ہے۔ حکومت کی نئی پالیسی سے نہ صرف محکمہ تعلیم بلکہ DCEB اور اسکول کرسپانڈنٹس کیلئے درد سر نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ نظر آرہا ہے۔ آج سالانہ امتحانات کے آخری  امتحان  میں چھٹویں جماعت کے سائنس امتحان میں PART-B کے مکمل سوالات 16 تا 27 سوالات نہم جماعت دیئے گئے جبکہ یہی سوالات نہم جماعت کو 10مارچ کو منعقدہ سائنس امتحان میں آچکے ہیں۔ DCEB کی اتنی لاپرواہی تعجب ہے جبکہ DCEB کا چیرمین DEO ہوتا ہے۔ پرچہ سوالات میں نہم جماعت کے سوالات کی شکایت DEO کو اسکول ہیڈ ماسٹر قاضی پورہ نے اطلاع دینے پر دوسرے سوالات تیار کرکے طلبا ء کو دینے کی ہدایت دی گئی۔ حکومت کی جانب سے DCEB کی جانب سے سوالات تیار کرنے کیا مقصد ہے۔ یہی نہیں اس سال امتحانات میں کئی ایک غلطیاں سامنے آئی ہیں۔ آخر اس کے ذمہ دار محکمہ تعلیم یا DCEB یا اسکول کرسپانڈنٹس کس کو قصور وار ٹھہرائیں گے۔ گزشتہ میں امتحانات کا آغاز ماہ اپریل سے ہوتا تھا اس سال ماہ مارچ میں رکھا گیا ہے ۔تعلیمی پالیسی  اور ترتیب کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ پہلے مادری زبان سے یعنی اردو ، تلگو سے آغاز ہوتا تھا لیکن اس سال مضامین ریاضی، سماجی علم، سائنس رکھا گیا ہے۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے دو مرتبہ ٹائم ٹیبل بدلا گیا اور مدارس کو DCEB کی جانب سے روانہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے خانگی اور سرکاری مدارس نے اپنی مرضی سے امتحان کی ترتیب پر انعقاد عمل میں لانے سے طلباء کو پرچہ سوالات امتحانات سے قبل ہاتھ لگنے لگے۔ بعض مدارس میں گزشتہ روز سماجی علم کا پرچہ لیا گیا تو بعض مدارس میں سائنس کا امتحان لیا گیا ، جس سے طلباء کو پرچہ سوالات ہاتھ لگ گئے۔ اسی طرح  جمی کنٹہ میں سابق کی طرح لینگویجس کی ترتیب سے امتحانات منعقد کئے گئے جس کی وجہ سے انگریزی اور دیگر پرچے آؤٹ ہوگئے جس پر یہاں کے مدارس میں انگریزی کے پرچہ سوالات کو مدرسہ کی جانب سے تیار کرنے DEO نے ہدایت دی جس پر مدرسہ کو پرچہ سوالات تیار کرنے کا بوجھ پڑا۔ مدارس کو صحیح طریقہ سے گائیڈنس نہ دینے کی وجہ سے امتحانات کے انعقاد اور ترتیب میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ ہوا۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ اساتذہ کی اتنی تنظیمیں ہیں پرچہ سوالات اردو میڈیم کیلئے تلگو اور انگلش کی طرح بائیں جانب سے تیار کیا جارہا ہے، اگر اردو میڈیم کیلئے سیدھے ( دائیں ) جانب سے تیار کی جائے تو آسانی ہوگی۔ اس جانب توجہ کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT